ارزش اعظم اعزازی طور پر مشیر برائے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)نوجوان انٹرپرنیور ارزش اعظم کو وفاقی  وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مشیرمتعین کردیا گیاہے۔ نوٹیفکیشن وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جانب سے جاری کیاگیا۔ردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ارزش اعظم کو اعزازی طور پر مشیر برائے وفاقی وزیر تعینات کیا گیا ہے وہ بلاک چین، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ، انٹرنیٹ اور سافٹ وئیر ٹیکنالوجی سے متعلق معاملات میں وفاقی وزیر کو معاونت فراہم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن