اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ،وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کو اڈے نہ دینے کے دو ٹوک جواب نے پاکستان کو مشکلات سے بھی دوچار کردیا ہے، بیرونی ممالک بین و الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں ، یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب کم شرائط پوری کرنے والے ممالک کو ’’گرے لسٹ‘‘ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ پاکستان کو مسلسل سخت پاپندیوں کا سامنا ہے کشمیر پر بھارتی جارحیت اور موروثی سیاسی طریقہ اب نہیں چل سکتا وزیر اعظم نے کشمیر کے ایشو کو بین الاقوامی پلیٹ فورم پر نئے انداز میں بہترین طریقے سے پیش کیاکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے نمائندوں کو خط لکھے ہیں کہ وہ ایکشن لیں، کشمیر صدیوں کا معاملہ ہے حل ہونے میں وقت لگے گا اسلام فوبیا، کچھ یورپین ممالک میں مسجدوں ، حجاب، لباس پر پابندیوں کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں ، بین الاقوامی مقدمات کو بہتر طریقے سے فیس کرنے کے لیے بین الاقوامی قوانین کے ماہرین کا ایک ڈویژن بنارہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ،گھریلو تشدد کے بل کو اسلامی نظریاتی کونسل بھیج کر رائے مانگی گئی ہے بدقسمتی سے لوگ کسی اچھی چیز پر تنقید سے پہلے اسے پڑھتے نہیں۔ اپوزشن کا کام ہر جگہ تنقیداور احتجاج کرنا ہے مگر ہم نے جمہوریت میں سب کو ساتھ لیکر کر چلنا ہے اپوزیشن الیکشن میں وہی پرانا ووٹنگ کاطریقہ چاہتی ہے ، الیکشن میں دھاندلی کو روکنے کے لیے (ای وی ایم)الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم لارہے ہیں اس کے ساتھ ’’ پیرز ٹریل‘‘ بھی موجود ہوگی جس سے دھاندلی کے امکانات بہت کم ہوجائیں گے ، ای پارلیمنٹ سسٹم شروع ہوچکا ایجنڈا ودیگر کاغذات کے انبار نہیں اٹھانے پڑتے یہ سب ٹیب پر فراہم کی جاتی ہیں پیپر لس پارلیمنٹ کا خواب جلد پورا ہوگا ،انڈیا ، فلپائن، امریکہ میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم چل رہا ، ای وی ایم کے حوالے سے عارف علوی اور نوید قمر نے فلپائن کا دورہ کیا تھا الیکٹرانک ووٹنگ کے طریقہ کارپر اپوزیشن گھبراہٹ کا شکار ہے زیادہ تردھاندلی رزلٹ کے وقت اور رزلٹ فائنل کرتے وقت ہوتی ہے۔انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے وزارت قانون کے ساتھ مل کر نئی قانون سازی کی ،زینب الرٹ ایکٹ2020،اسلام آباد بزرگ شہریوں کا بل2020(یہ قومی اسمبلی سے پاس ہوچکا ہے )،انصاف برائے کمسن ترمیمی بل2021،تحفظ اتفال ترمیمی بل2021،صنفی امتیاز پر مبنی تشدد کے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے اینٹی ریپ ،انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل آرڈیننس 2020، معذورں کے حقوق کا بل، آئی سی ٹی میں چائلڈ سرونٹ پابندی ایکٹ1991بن چکا کیبنٹ نے منظوری دی، جرنلسٹ پروٹکشن بل 2021 کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تاخیری حربہ استعمال کرتے ہوئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے خواجہ سرائوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے پولیس کے ساتھ مل کر پروگرامز کررہے ہیں۔