واشنگٹن(آئی این پی) پینٹاگون نے مائیکرو سافٹ سے 10ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔عالمی میٖڈیا کے مطابق معاہدہ کے تحت پینٹاگون نے مائیکروسافٹ کی کلاوڈز سروسز استعمال کرنا تھیں اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں مائیکروسافٹ کو جے آئی ڈی آئی کلاوڈ کمپیوٹنگ منصوبہ دیا گیا تھا۔پینٹاگون کے ترجمان نے کلاوڈ کمپیوٹنگ منصوبہ منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اس سلسلے میں مائیکروسافٹ اور ایمیزون کے علاوہ دوسری کلاڈ سروسز کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
پینٹاگون کا مائیکروسافٹ سے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ
Jul 08, 2021