اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب و رسد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 24 ہزار 284 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب و رسد کی بلند ترین سطح سے نہ صرف بجلی کی طلب اور پیداوار بلکہ ترسیلی استعداد میں اضافہ کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔بجلی کی طلب و رسد کی یہ بلند ترین سطح کا یہ نیا ریکارڈ اس حقیقت کے باوجود قائم ہوا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا تربیلا ڈیم رواں سال پیک سیزن کے دوران اپنی پیداوار کی صرف 25 فیصد بجلی کی پیدا کر رہا ہے۔