راولپنڈی (سٹی رپورٹر )پاکستان دنیامیں چاول پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔مالی سال 2020-21 کے دوران 4.19 ملین ٹن چاول برآمد کئے گئے جس سے2.04 ارب ڈالر زرمبادلہ کا حصّول ہوا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دھان کی برآمدات کومزید بڑھایا جائے اس لئے کاشتکاروں کوچاول کی فصل پر زہروں کے اثرات میں کمی کیلئے چیمبر آف کامرس،پیسٹی سائیڈز انڈسٹری محکمہ زراعت پنجاب کے ساتھ مل کر گاؤں کی سطح پر فارمر ڈے کا انعقاد کریں تاکہ کاشتکاروں کودھان کی فصل پر زرعی زہروں کا سپرے کاپری ہارویسٹ انٹرول(PHI)کے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جاسکے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام دھان کی فصل پر زہروں کے اثرات کی آگاہی کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ زراعت کا شعبہ آپ کی منتخب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کی لاگت سے گندم،کماد، تیلدار اجناس کی فی ایکڑپیداوار میں اضافہ اور پانی کے دستیاب وسائل میں بہتری کے مختلف منصوبہ جات پر عملدرآمد جاری ہے۔