اسلحہ بر آمدگی کے ملزم کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر ) سپریم کور ٹ آ ف پاکستان نے اسلحہ بر آمدگی کے ملزم گل رحمان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ سپریم کورٹ میں اسلحہ برآمدگی کے ملزم گل رحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربرا ہی میں دو رکنی بینچ نے کی دوران سماعت سپریم کورٹ نے 14 روز میں چالان پیش نہ کرنے پر کے پی کے حکومت پر اظہار برہمی کیا ہے جسٹس قاضی فائر عیسی نے کہا دو ماہ سے ملزم کو جیل میں بند کیا ہوا ہے چالان پیش کیوں نہیں کیا,انگریز قانون بنا کے گیا مگر ہم 1947 سے آج تک اس پر عمل نہیں کر سکے,کے پی حکومت کس قانون کے تحت اسلحہ برآمدگی کے ملزم کو اتنا عرصہ جیل میں رکھ سکتی ہے,اس طرح کے مقدمات کا دو روز میں فیصلہ ہوجانا چاہیے تحقیقات مکمل کر کے 14 روز میں چالان پیش کرنا ہوتا ہے,کے پی میں اس طرح کے واقعات معمول بن چکے ہیں,عدالت نے چیف سیکریٹری,ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تحقیقیات مکمل کر کے 14 روزہ چالان سے متعلق رپورٹ ایک ماہ کے اندر چیمبر میں جمع کرائی جائے جسٹس قاضی فائیز عیسی نے کہارپورٹ ایک ماہ میں جمع نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کاروائی کریں گے عدالت نے ملزم گل رحمان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی نوشہرہ کے رہائشی گل رحمان سے رائفل اور پستول سمیت گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن