ویانا(این این آئی )ایران 20 فی صد تک افزودہ یورینیم دھات تیار کرنا چاہتا ہے اور اس نے اپنے اس ارادے سے متعلق اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے)کو مطلع کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویانا میں قائم عالمی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اپنے جوہری ری ایکٹر میں ایندھن کے طور پراستعمال کرنے کے لیے یورینیم دھات کو 20 فی صد تک افزودہ کرنا چاہتا ہے۔اس کے اس اقدام پر مغربی طاقتیں نالاں ہوسکتی ہیں کیونکہ وہ اس وقت ویانا میں ایران سے 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی مکمل بحالی کے لیے بات چیت کررہی ہیں تاہم آئی اے ای اے کا کہنا تھا کہ یورینیم دھات کو مصفا بنانے کا عمل کثیرمراحل پر مشتمل ہوگا اور اس کے لیے کافی وقت درکار ہوگا لیکن مغربی طاقتیں پہلے ایران کی یورینیم کی بہت تھوڑی مقدار کو افزودہ کرنے پر مذمت کرچکی ہیں اور اب وہ افزودہ یورینیم دھات تیار کرنا چاہتا ہے،اس کو جوہری بم کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایران20فی صد تک افزودہ یورینیم تیارکرناچاہتا ہے،عالمی ادارہ
Jul 08, 2021