لاہور (کامرس رپورٹر+سٹی رپورٹر)زرعی ماہرین نے ملک میں چاول کے کسانوں کو انتباہ کیا ہے کہ چاول کی فصل پر خطرناک کیڑے مار ادویات کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے پاکستان کو یورپی یونین کی جانب سے چاول کی درآمدات پر پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے زرعی ادویات کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے یورپ اور امریکہ سے پاکستانی چاول کی 161کنسائنمنٹس مسترد ہوچکی ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے صدارت کی جبکہ نائب صدر طاہر منظور چودھری ، لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے رائس و سابق صدر شہزاد علی ملک، سینئر وائس چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن فیصل جہانگیر، صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر ودیگر ماہرین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ باسمتی چاول ہمارا فخر اور معیار میں سب سے بہترین ہے، دنیا میں فوڈ سٹینڈرڈز بڑھتے جارہے ہیں۔