لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے ڈیپار ٹمنٹ آف فشر ی اینڈ ایکوا کلچر نے فشریز ڈیپا رٹمنٹ پنجاب کے با ہمی تعا ون سے ہیڈ بلو کی ڈسٹر کٹ قصور کے قریب پینگا سییس مچھلی کی کامیا بی کیساتھ افزا ئش نسل کی جو کہ کارپ مچھلی کی فش بریڈنگ ٹیکنا لو جی اور تلا پیہ کی سیکس ریورسل ٹیکنا لو جی کے بعدپاکستا نی ایکوا کلچر انڈسٹری کی تا ریخ میں دوسری بہت بڑ ی پیش رفت ہے ویٹرنری یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آ ف فشر یز اینڈ وا ئلڈ پروفیسر ڈا کٹر نو رخا ن نے فشریز ڈیپا رٹمنٹ پنجا ب کے باہمی اشتراک سے یہ کامیا بی ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن اور پنجاب ایگریکلچر ریسر چ بورڈ سے جیتنے والے 2تحقیقی منصو بوں پر کام کرنے کے دوران حا صل کی۔