ایکسپورٹرزکی تجاویز کے مطابق سفارشات وزیر اعلیٰ آفس بھجوائیںگے:اسلم اقبال

Jul 08, 2021

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب بھر سے حلال گوشت، پھلوں اور سبزیوں کے برآمد کنندگان نے حکومت پر برآمدات میں اضافے کیلئے  گوشت کے کنٹینرز کی چیکنگ کے موثر نظام، پولٹری اور کیٹل فیڈ کے ٹرن اوور ٹیکس کے خاتمے، سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کے قیام کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی سروسز کی فراہمی کے لیے24گھنٹے ہیلپ لائن کی خدمات، ایئر پورٹ پر کولڈ سٹوریج اور چلر کی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے وزیر اعلیٰ آفس میں ملاقات کے دوران کیا ہے ۔ اس موقع پر  برآمد کنندگان سے متعلقہ محکمہ جات سول ایوی ایشن اتھارٹی، سٹیٹ بینک اور پنجاب ریونیو اتھارٹی اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے برآمد کنندگان کے جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ برآمدکنندگان کی تجاویز کی روشنی میں سفارشات وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ آفس بھجوائی جائیں گی۔ اْنہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان ملک کے لیے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کرتے ہیں اور اِن کے مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے افسر برآمدکنندگان کی شکایات کے ازالے کے لیے کوئی کسر اْٹھا نہ رکھیں۔ پاکستان زرعی ملک ہے بعد قسمتی سے 90 فیصد غذائی اشیاء درآمد کرنا پڑتی ہیں۔ 

مزیدخبریں