لاہور(نیوزرپورٹر)این ٹی ڈی سی نے 870 میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کے ترسیل کیلئے 75 کلومیٹر طویل 500 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر شروع کردی ہے۔ لائن نیلم جہلم لائن سے منسلک کی جائیگی۔ ایم ڈی انجینئر محمد ایوب نے گڑھی حبیب اللہ کے مقام پر مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کے پہلے ٹاور کے تعمیری کام کا افتتاح کیا۔
سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 75 کلومیٹر طویل 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر شروع
Jul 08, 2021