لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ سکواڈ کی تیسری کرونا ٹیسٹنگ گزشتہ روز ہوٹل میں ہوئی،سکواڈ کی پہلی ٹیسٹنگ گھروں اور دوسری کارڈف پہنچنے پر ہوئی۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ سکواڈ کے ارکان ایک ایک کر کے پرائیویٹ کاروں پر کارڈف پہنچے، تین رپورٹس منفی آنے پر ہی انگلینڈ سکواڈ کو ٹریننگ اور پاکستان سے میچ کی اجازت ہو گی۔ انگلینڈ کرکٹ سکواڈ کے ارکان پاکستان سکواڈ سے اب تک نہیں ملے،انگلینڈ سکواڈ کے تمام ارکان ای سی بی کرونا ٹیسٹنگ پروگرام کا حصہ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ای سی بی آفیشلز اور میڈیکل پینل نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو گزشتہ رات بریفنگ دی،ای سی بی آفیشلز نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی بتایا۔بریفنگ میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان بھی موجود تھے۔
انگلینڈ سکواڈ کی تیسری کرونا ٹیسٹنگ‘ای سی بی کی پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو بریفنگ
Jul 08, 2021