گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حاجی یونس انصاری نے کہا ہے کہ ملک کا طاقتور کرپٹ مافیا 70 سال سے عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ رہا ہے۔مافیا کے لوگ مال بنانے آور چھپانے کے لئے حکومتوں کا حصہ بھی بن جاتے ہیں گوجرانوالہ میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری پکڑ لی ہے لینڈ مافیذ کو انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا 264غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز اورجی ٹی روڈ پر ہائی وے کی زمین پر قبضہ عوام کے استحصال اور لینڈ مافیا کی لوٹ مار کی کہانی سنا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ضلع کی 50 لاکھ کی آبادی کو چند سیاسی گھرانوں گنتی کے انتظامی افسران اورچند چیمبر آف کامرس کے راہنماں نے 70 سال سے یرغمال بنایا ہوا ہے ایک طرف یہ مافیا کھربوں روپے روپے ڈکار لیتا ہے اور غریب کو قبر کے لئے بھی جگہ مفت نہیں ملتی یہ کھیل اب ختم ہونا چاہئے شہر میں اسپتالوں سکولوں اور دیگر منصوبوں کے لئے زمین دستیاب نہیں ہوتی جبکہ طاقتور مافیا کے کھرب لوگ قیمتی زمینوں کو ہتھیالیتے ہیں۔
گوجرانوالہ میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری پکڑ لی:حاجی یونس انصاری
Jul 08, 2021