لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم آج منصورہ میں صبح ساڑھے دس بجے شعبہ تربیت، شعبہ دعوت، شعبہ مساجد و مدارس اور شعبہ فہم دین کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کے منصوبے تشکیل دیئے جائیں گے۔ نائب امیر بعدازاں مسجد اعلیٰ اچھرہ میں جمعیت طلبہ عربیہ لاہور کے زیر اہتمام شب بیداری کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ ان کی گفتگو کا آغاز عشا کی نماز کے بعد ہو گا۔