نعت و قرآت مقابلہ 

لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ڈیبٹنگ سوسائٹی کے زیراہتمام نعت و قرآت مقابلہ منعقد ہوا۔ مقابلے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء کی  بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ محمد طلحہ فاروقی نے قرات مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد احسان اور حافظ علی اکبر دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔  نعت مقابلوں میں زینب نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ماریئم اور انصار نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ علی لقمان اور محمد اعظم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے مقابلہ جیتنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی

ای پیپر دی نیشن