مکہ مکرمہ (ممتاز بڈانی) سربراہ شاہ عبد العزیز کمپلیکس عبد الحمید مالکی نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ کا غلاف ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی 9 ذی الحجہ کوتبدیل کیا جائے گا۔ یوم وقوف عرفہ کے موقع پہ پرانے غلاف کی جگہ نیا غلاف چڑھایا جائے گا۔ ان دنوں روایتی طور پر موجودہ غلاف کعبہ کو ایام حج سے قبل تین میٹر بلند کیا گیا ہے اور اتنے حصہ پر سفید کپڑا جوڑا گیا ہے۔ آئی این پی کے مطابق حج کی تیاریوں کے لیے مطاف میں داخلہ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مطاف میں حرم انتظامیہ کے کارکنان، صفائی اور سینیٹائزنگ کا عملہ اپنے فرائض انجام دے گا۔ تاہم حرم شریف میں پانچوں وقت کی اذانیں و نمازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔