پشاور (نوائے وقت رپورٹ) لیجنڈری اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کی غائبانہ نماز جنازہ ان کے آبائی گھر میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ قصہ خوانی کے علاقے محلہ خداداد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مداحوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ دلپ کمار کی یاد میں ان کے آبائی گھر کے سامنے شمع بھی روشن کی گئیں۔ وزیر ثقافت ومحنت شوکت یوسفزئی نے بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار بالی ووڈ کے لیجنڈ اور عظیم اداکار تھے۔ غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کیساتھ برابر کی شریک ہے۔