اے سی میلسی کا مافیا کیخلاف آپریشن‘ چراگاہ چک 145 کا رقبہ واگزار

دوکوٹہ (نامہ نگار)  ایم پی اے نواب علی رضا خاکوانی کی طرف سے بجٹ میں دوکوٹہ کے لیے چک نمبر 145میں گرلز کالج کے قیام کے لئے کرڑوں کی گرانٹ منظور کروا دی ہے کالج کی تعمیر کے لئے چک میں موجود چراگاہ کا رقبہ وارگزار کروانے کے لئے ڈی سی وہاڑی کے حکم پر قابضین کو پانچ روز قبل نوٹس دئیے لیکن قابضین نے عمل نہ کیا جس پر دوکوٹہ پریس کلب نے خبریں شائع کیں جس پر ڈی سی وہاڑی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میلسی کو فوری چراگاہ کا رقبہ وارگزار کروانے کے احکامات دئیے جس پر عبد الرزاق ڈوگر نے پولیس اور محکمہ مال کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کر کے رقبہ وارگزارکرا لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...