ملتان ( لیڈی رپورٹر ) سماجی رہنما صدر انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین بیگم طاہرہ نجم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہمارا وطن اور قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔ ہمارے شمالی علاقہ جات کی خوبصورت وادیاں، گلیشئر‘ پہاڑی سلسلے‘ جھیلیں آبشاریں خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں لیکن ہم ان علاقوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز تو ہوتے ہیں مگر ان کی صفائی کا خیال نہیں رکھتے جو ایک ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت نہیں ۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنے ملک کے خوبصورت اور قدرتی حسن سے مالا مال علاقوں کی صفائی کا خیال رکھنا چاہئے۔