خانیوال، مفرورآوٹ سائیڈر نے سیاستدان کی مداخلت پر گرفتاری دیدی

Jul 08, 2021

خانیوال (خبرنگار، سپیشل رپورٹر)طلبا گروپ کے آؤٹ سائیڈر لیڈر کے قتل کے بعد مفرور مرکزی ملزم نے مقامی سیاستدان کی مدد سے گرفتاری دے دی۔کاشف نیازی نے ڈگری کالج کے قریب فائرنگ کرکے چاند گروپ کے لیڈر جنید گجر کو قتل کر دیا تھا۔تفصیل کے مطابق چند ہی روز قبل ڈگری کالج کے قریب طلباء کے دو گروپوں اعوان گروپ اور چاند گروپ کے مابین تلخ کلامی کے بعد جگھڑا ہو گیاتھا جس کے بعد اعوان گروپ کے لیڈر کاشف نیازی نے فائرنگ کرکے چاندگروپ کے آوٹ سائیڈر لیڈر جنید گجر کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا اس مقدمہ میں دو طالب علموں کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا مگر مرکزی ملزم کاشف نیازی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے متعدد جگہوں پر چھاپے مارے مگر اس کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی گزشتہ روز مقامی ایم پی اے فیصل نیازی  اور مقامی سیاستدانوں کی مدد سے کاشف نیازی نے تھانہ سٹی خانیوال خود پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔تھانہ سٹی خانیوال پولیس نے کاشف نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

مزیدخبریں