چور ڈاکو سرگرم ، شہری لاکھوں سے محروم ، پولیس کا مقدمات پر اکتفا

شجاع آباد،دائرہ دین پناہ (خبرنگار،نامہ نگار) چور ڈاکو سرگرم ، شہری لاکھوں کے  مال سے محروم ، پولیس کا مقدمات پر اکتفاشجاع آباد  سے خبر نگارکے مطابق تھانہ سٹی شجاع آباد کی حددو میں گزشتہ روز نامعلوم ڈاکوؤں نے سکندرآباد پل گچھڑوالی کے قریب راشد علی سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل نقدی قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے فرا ر ہوگئے جبکہ چوری کی واردات راناشہزاد کی الیکٹرونکس کی دوکان میں ہوئی جہاں پر نامعلوم چور نقب زنی کرکے دوکان سے5لاکھ مالیت کاالیکٹرونکس کاسامان لے گئے تھانہ سٹی پولیس نے راشد اور شہزاد کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق موضع ٹبہ مستقل درمیانی کے رہائشی منظور حسین بھٹی کا بھتیجا محمد سبطین اور پوتا عاضر اکبر رات 11 بجے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر بستی جمالی پہنچے تو پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار 3 نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور 7 ہزارچھین کر فرار ہوگئے۔چاہ دوسے والا احسان پور کے رہائشی مویشی پال غلام عباس مہار کے گھر سے نامعلوم چوروں نے ہزاروں مالیت کے راجن پور نسل کے دو بکرے چوری کرلیے۔پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے الگ الگ مقدمات درج کر دیئے۔

ای پیپر دی نیشن