ملتان (سٹاف رپورٹر)جون کے مہنے میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے شعبہ مارکیٹنگ کی جانب سے ساڑھے 4کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری کے باعث آؤ ٹ ڈور پبلسٹی ٹھیکداروں کی دلچسپی،پی ایچ اے آؤٹ ڈور پبلسٹی کا ٹھیکہ 14کروڑ 80لاکھ میں نیلام کردیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ آؤٹ ڈور ایڈورٹائز منٹ فیس کا ٹھیکہ 14 کروڑ اسی لاکھ میں کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ گزشتہ تین سال سے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ ٹھیکہ نہیں ہو رہا تھا۔ جس سے ادارے کو کافی مسائل کا سامنا رہا۔ ٹھیکے ہونے سے تمام قیاس آرائیاں اور افواہیں دم توڑ گئیں ہیں۔ ٹھیکے سے ادارے کو استحکام حا صل ہوگا۔ اس موقع پر کمشنر ڈپٹی کمشنر آفس کے نمائندے اور پی ایچ اے کے آفیسران بھی موجود تھے۔ سید شفقت رضا نے مزید کہا کہ ٹھیکہ کی نیلامی ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس سے ادارے کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ شہر کو سر سبزوشاداب بنانے میں مدد ملے گی۔ شہریوں کے لیئے یہ ایک اچھی خبر ہے۔ اْنھوں نے مزید کہا کہ جون کے مہنے میں پی ایچ اے کے شعبہ مارکیٹنگ نے ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ ریکوری حافظ اسامہ کی سرابراہی میں ساڑھے 4کروڑ کی ریکارڈ ریکوری کی ہے جس کے باعث ٹھیکداروں کی دلچسپی بڑھی اور ٹھیکہ ریکارڈ نرخوں پر نیلام ہوا۔
ملتان‘ پی ایچ اے آؤٹ ڈور پبلسٹی کا ٹھیکہ 14کروڑ 80لاکھ میں نیلام
Jul 08, 2021