خانیوال(خبرنگار)جب قوم کے محافظ ہی چور اور ڈکیت بن جائیں ،ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کا کانسٹیل بین الاضلاعی چور گینگ کا سرغنہ نکلا موٹرسائیکل چوری کرتے ھوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عوام نے چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کا کانسٹیبل سنیل اسٹیڈیم روڑ پر ایک دوکان کے باہر سے فہیم کمبوہ نامی نوجوان کی موٹرسائیکل چوری کرتے ھوئے رنگے ہاتھوں عوام نے پکڑا لیا جس پر عوام نے اسکی خوب خاطر مداراد کی۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس خانیوال موقع پر پہنچ گئی تھانہ سٹی خانیوال پولیس نے کانسٹیبل سنیل کو بمشکل عوام سے اپنی تحویل میں لیا۔پولیس آنے سے قبل جب عوام نے سنیل کو تشدد کا نشانہ بنایا تو اس نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں پہلے بھی کرتا ہے اور حصہ اوپر تک پہنچاتا ہے۔جس کے بعد اسے پولیس تھانہ سٹی کے حوالے کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کانسٹیبل سنیل نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔کچھ عرصہ سے شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر لوگ بہت پریشان تھے۔اور سمجھ نہیں آتی تھی کہ موٹر سائیکل چور کون ہے جو چھلاوے کی طرح غائب ہو جاتا ہے۔کانسٹیبل سنیل نواحی علاقہ شانتی نگر کا رہنے والا ہے پولیس نے فوری طور پر کانسٹیبل کے گھر بھی چھاپا مار کر مبینہ طور پر بڑی مقدار میں مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا ہے پولیس ابھی تمام معاملات کو صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہے۔کانسٹیبل چور کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی درجنوں موٹرسائیکل چوری کے متاثرین افراد تھا نہ سٹی پہنچ گئے۔
جیل کانسٹیبل گینگ کا سرغنہ موٹر سائیکل چراتے پکڑا کیا ، چھترول کے بعد حوالہ پولیس
Jul 08, 2021