مون سون سے قبل احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں‘ کے الیکٹرک

کراچی(نیوز رپورٹر)کے الیکٹرک نے مون سون سے قبل ، حفاظتی تدابیر خصوصاً متوقع بارشوں کے دوران اور بعد میں حادثات سے بچائو کے اقدامات پر زوردیاہے۔ پاور یوٹیلیٹی نے عوام سے حفاظتی سے متعلق خطرات سے نمٹنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔کراچی 2020کے مون سون میں پاکستان کے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل تھا جہاں سیلابی صورتحال اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے متعدد علاقے غیر فعال ہوگئے تھے۔موسم کی خرابی کے باعث پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر ،کے الیکٹرک نے عوام کو کھمبوں، ٹرانسفارمرز، ، پولز کی سپورٹ کیلئے استعمال ہونے والے تار اور سب اسٹیشنز سمیت بجلی کی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔اسی طرح بجلی کی ٹوٹی ہوئی یا جھکی ہوئی تاروں کو چھونے سے بھی گریز کریں۔موسم کی خرابی کی وجہ سے درپیش خطرات کو کم کرنے کیلئے کے الیکٹرک سرگرم عمل ہے اوراس ہی حوالے سے ، پاور یوٹیلیٹی صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ کے الیکٹرک کی ٹیموں کی جانب سے مسئلے کے فوری حل کیلئے خطرات کی نشاندہی کریں۔

ای پیپر دی نیشن