کشمور ( محبوب مزاری ‘نامہ نگار) کشمور میں ایک بارپھر بدامنی عروج پر اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، 24گھنٹوں کے درمیان دو الگ الگ واقعات میں دو دودھ فروش اغوا کرلئے گئے مغوی عبدالغفار کو چاچڑ پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد صبح سویرے موٹرسائیکل پر دودھ کشمور شہر لے جاتے ہوئے اغوا کیا گیا اور اغواکا ر کچے کی طرف لے کر فرار ہوگئے جبکہ مغوی عبدالحمید ڈرگھ جوکہ رات کو دیر سے دودھ دے کر اپنے کزن عمران کے ساتھ گھر واپس جارہا تھا 17آر ڈی کے قریب مسلح افراد نے حملہ کیااور موٹرسائیکل چھین لئے اور مغوی دودھ فروش عبدالحمید ڈرگھ کو اپنے ساتھ لے گئے جبکہ عمران کو زخمی کرکے چھوڑ گئے تھے۔ مغوی عبدالغفار کے ورثاء نے مغوی کی بازیابی کے لئے دیرہ موڑ کے مقام مرادواہ پل پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ سندھ پولیس کہتی ہے کہ پنجاب کا معاملہ ہے جبکہ پنجاب پولیس سندھ کا معاملہ بتا کرکاروائی سے انکار کررہی ہے۔مظاہرین نے روڈ پر ٹائر نذر آتش کر کے روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا، دوسری جانب اے ایس پی مرزا بلال نے مظاہرین کے پاس پہنچ کر انہیں یقین دہانی کروائی کہ بھلے کشمور کا معاملہ ہے یانہیں لیکر کشمور کچے کی طرف گئے ہیں ہم مغوی کی بازیابی کے لئے کوشش کریں گے۔ دوسری جانب مغوی عبدالحمید ڈرگھ کے اغوا سے گھر میں ماتم بچھا ہوا ہے معصوم بچی کااپنے باپ کی جدائی میں رات سے رو رو کر برا حال ہوگیا ہے۔
کشمور میں بد امنی کاراج 2دودھ فروش اغواء
Jul 08, 2021