ریونیو کلرکہار کے سرکاری اہلکاروں نے عوام کو تگنی کا ناچ نچا دیا 

Jul 08, 2021

کلرکہار(نامہ نگار)تحصیل آفس ریونیو کلرکہار میں عرصہ دراز سے تعنیات مقامی سرکاری اہلکاروں نے عوام کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔میرٹ پر ہونے والے عوام کے کام بھی مقامی دھڑہ بندی کی نظر ہونے لگے ،نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیل کے مطابق عوامی وفد نے صحافیوں کو دوران گفتگو بتایا کہ تحصیل آفس کلرکہار میں عرصہ دراز سے مقامی افراد تعنیات ہیں ایک تو  یہ اہلکار کوئی کام بغیر نذررانہ کرنے کو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے مقامی دھڑہ بندی قائم کر رکھی ہے جس کی وجہ سے عوام کے جائز کام بھی اس دھڑہ بندی کی نظر ہو رہے ہیں ۔اور سائلین اس وجہ سے سخت پریشانی اور زہنی کوفت میں مبتلا ہیں ۔ان کا کہنا ہے  ہمارے دنوں کے کام مہینوں اور سالوں پر محیط ہو چکے ہیں کیونکہ یہ اہلکار سالہا سال سے ادھر موجود ہیں لہذا ہماری ڈی سی چکوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے ۔

مزیدخبریں