فتح جنگ ( نامہ نگار) موجودہ استحصالی نظام کااسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ، ،ان خیالات کا اظہارنائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب تحریک منہاج القرآن انجینئرمحمد رفیق نجم نے اسلامک سنٹر فتح جنگ میں ضلع اٹک کی تنظیم نو کیلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس کے اختتام پرخفیہ بیلٹ کے ذریعے حاجی اے بی قادری کوضلعی صدر جبکہ محمد طارق عشتم کو ناظم منتخب کیا گیا ، اس موقع پرحاجی عبدالجبار دانش،حاجی جی ایم قادری،ملک عبدالوحید ،ڈاکٹر عمران یونس اور خواتین کی نمائندہ ضلعی صدرعائشہ عروبہ باجی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔