ملتان (خصوصی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتما م "فوڈ سکیورٹی اورسیسٹین ایبل ایگریکلچر ان پاکستان پالیسی آؤٹ کمز اینڈ پراسپیکٹس" کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کی جبکہ مہمان خصوصی نمائندہ ریزیڈنٹ ہینس سیڈل فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر سٹیفن کوڈیلا ، سابقہ ریٹائرڈ آئی جی پولیس ریلوے سید ابن حسین اور وائس چانسلر چولستان ویڑنری اینڈ اینمل سائنسز بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان تھے۔ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد پاکستان میں خوراک کے مسائل اور زراعت کی ترقی کے حوالے سے مختلف پالیسیز کا جائزہ لینا اور مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔