رحیم یارخان(بیورورپورٹ)انجمن آڑھتیاں نیوغلہ منڈی کے زیراہتمام آڑھتی برادری اور مزدوروں کوکروناویکسین لگانے کاکیمپ لگایاگیا، اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے صدرانجمن آڑھتیاں چوہدری انوار احمد نجمی، جنرل سیکرٹری عبدالجبارورک نے کہاکہ کروناکی وباء ایک خطرناک وباء ہے اس وباء کوختم کرنے کیلئے تمام شہریوںکوکروناویکسین ضرورلگوانی چاہیے اوراس سے بچائوکیلئے کروناایس اوپیزپرعمل درآمدکیاجائے، اس موقع پرچوہدری جاویدارشادودیگرموجودتھے۔
آڑھتی برادری اورمزدوروںکوکرونا ویکسین لگانے کیلئے کیمپ کا انعقاد
Jul 08, 2021