حضرو( نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اٹک کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں غازی بروتھا نہر کا فنڈ ملنے سے اٹک کے عوام کو ان کا حق ملے گا جس کی وجہ سے اٹک کی پسماندگی دور ہو گی وزیر اعظم عمران خان ہر ضلع کو اس کا حق دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اٹک میںسوئی گیس بجلی اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے علاقے بھر سے آئے ہوئے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک اعجاز حسین ،باسط مشتاق میرعامر عتیق ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم تعمیر وترقی کی جانب گامزن ہے وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی تعاون سے ضلع کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں سوئی گیس ،بجلی ،صاف پانی کی فراہمی ،کلین اینڈ گرین پروگرام سمیت دیگر منصوبوں سے عوام کے مسائل میں نمایاں کمی آئی ہے ضلع کے طالبعلموں کیلئے یونیورسٹیز سمیت دیگر تعلیمی سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں ضلع اٹک کے عوام سے کیے ہوئے وعدے وفا ہونگے ۔