گگو منڈی(نامہ نگار)امانت کے طور پر دی گئی بھینس خورد برد کرنے کے الزام میں تین بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق چک نمبر193۔ای بی کے رہائشی رضا اعوان نے اپنی زمین کاشت کے لیے مسمیان محمد عباس ،محمد ثقلین اور محمد سفیان سکنہ193۔ای بی کو ٹھیکہ پر دے رکھی تھی اور ایک بھینس مالیتی دو لاکھ 90ہزار روپے بھیء بطور امانت ان کے سپرد کی ہوئی تھی گزشتہ روز رضا اعوان نے اپنی بھنس واپس طلب کی تو ملزمان نے انکار کر دیا پولیس نے امانت میں خیانت کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
بھینس خورد برد کرنے کے الزام میں تین بھائیوں کے خلاف مقدمہ
Jul 08, 2021