کنٹریکٹر کی غفلت ٗسپورٹس گرائونڈ کی اپ گریڈیشن کا کام تعطل کا شکار 

Jul 08, 2021

ملتان( جنرل رپورٹر)پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور کنٹریکٹر کی غفلت کے باعث تین سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ سپورٹس کرکٹ گراؤنڈ ملتان کی اپ گریڈیشن کے کام کو مکمل نہ کیا جا سکا ہے جس سے شہر بھر میں کرکٹ سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ فلڈ لائٹس، ٹربائن فرنیچر اور پویلین کی تعمیر میں ناقص میٹریل کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے زرائع نے بتایا ہے کہ سابق صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے 46 کرکٹ گراؤنڈ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ملتان کے دو ڈسٹرکٹ سپورٹس کرکٹ گراؤنڈ اور کڑی جمنداں کرکٹ گراؤنڈ کو بھی پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ۔ جس پر کھلاڑی سراپا احتجاج ہیں اس حوالے سے پروجیکٹ انچارج  پی ایم یو محمد آصف کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کرکٹ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کا 90 فیصد کام مکمل کیا جا سکتا ہے گراؤنڈ میں گھاس کی کٹائی کا عمل جاری ہے جسکے بعد لیزر لیولنگ کے کام کو حتمی شکل دی جائیگی اور ماہ اگست کے آخر میں گراونڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں