گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)میئر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام نے میونسپل کارپوریشن کا بجٹ منتخب نمائندوں کے زریعے دوبارہ بجٹ پیش کرنیکاحکم جاری کردیا جبکہ منتخب نمائندوں کی اجازت کے بغیر بلدیاتی فنڈز بھی استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی اس سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے یوسی چیئرمین وسٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کے باوجود سرکاری افسروں نے کارپوریشن کا بجٹ از خود ہی بناکر منظور بھی کرلیا جوکہ غیر قانونی اورغیر آئینی ہے منتخب نمائندوں کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی سرکاری فنڈ استعمال نہیں کرنے دینگے اگر کسی سرکاری افسران نے میئرگوجرانوالہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو منتخب بلدیاتی نمائندے متعلقہ افسروں کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے۔