ن لیگ ،پی پی کے ایک دوسرے پر تابڑتوڑ حملے منافقت کے آئینہ دار ہیں ،فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق نے کہا  ہے کہ ن لیگ اور پی پی کے ایک دوسرے پر تابڑتوڑ حملے منافقت کے آئینہ دار ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  بیانمیں انہوں نے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں اندھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک دوسرے پر الزامات ان کی حقیقت عیاں کرتے ہیں، انہیں تکلیف عوام کے مسائل کی نہیں بلکہ اقتدار سے دوری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اس سے باہر اپوزیشن جماعتوں کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئیں، آرپار کے نعرے لگانے والی جماعت پاں پکڑنے کی باتیں کرنے لگی، غلط فہمیوں کا شکار جعلی راجکماری چچا اور پرچی شہزادے کے دئیے زخم چاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لٹیروں کے خلاف عوامی طاقت کے ساتھ کپتان ڈٹ کر کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا، اقتدار کی ہوس میں اندھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک دوسرے پر الزامات ان کی حقیقت عیاں کرتے ہیں، بغض عمران میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد اور پھر ناکامی کے بعد ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے ان کی منافقت کے آئینہ دار ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن