دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 8 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد18کروڑ50لاکھ29ہزار960ہوگئی۔امریکہ3کروڑ37لاکھ70ہزار444 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ6لاکھ 63ہزار665 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ89لاکھ 9ہزار37 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ56ہزار682، روس میں 56لاکھ14ہزار540، ترکی میں 54 لاکھ59ہزار923 اور برطانیہ میں 50لاکھ7ہزار964 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 45لاکھ93ہزار763 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 44لاکھ26ہزار811 تک پہنچ گئی ہے۔