اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی، جمہوری اور قانونی حق پر پختہ یقین رکھتی ہے۔انہوں نے یہ بات آج ایک بیان میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے آزاد اور متحرک میڈیا ناگزیر ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا ان کی فلاح و بہبود، سلامتی اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ملک میں آزاداورمتحرک ذرائع ابلاغ مضبوط جمہوریت کےناگزیر ہیں:وزیراطلاعات
Jul 08, 2021 | 15:30