برطانوی حکومت کا ملک بھر میں تمام سکولوں کو 19 جولائی سے دوبارہ کھولنے کا اعلان

برطانوی حکومت نے ملک بھر میں تمام سکولوں کو 19 جولائی سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری برائے تعلیم گیون ولیمسن کا کہنا ہے کہ ان طلبہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا رپورٹ منفی آنے پر انہیں سکول جانے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ویکسی نیشن پروگرام کو یقینی بناتے ہوئے ایسے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں جس سے خاص کر بچے اور بڑے دونوں اپنی معمول کی زندگی کی جانب واپس جا سکیں۔ سیکرٹری برائے تعلیم نے پابندی ختم کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم نے عالمی وبائی بیماری سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے چند روز قبل اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی پابندیوں کو رواں ماہ کی 19 جولائی سے ختم کردی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن