وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عامرحسین غازی،پروفیسرجاویدچوہدری و دیگرافسران نے شرکت کی۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز،سینئر رجسٹرارز،میڈیکل افسران و دیگرشعبہ جات میں خالی اسامیوں پربھرتی اور ترقی کے منتظرافسران کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری عامرحسین غازی کی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکومکمل بریفنگ۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ مختلف سپیشلٹیزکے50اسسٹنٹ پروفیسرزکی بطورایسوسی ایٹ پروفیسرزاور40ایسوسی ایٹ پروفیسرزکی بطورپروفیسرزترقی کیلئے کیسز محکمہ ایس این جی اے ڈی کوبھجوادیئے گئے ہیں۔پنجاب میں دسمبر2021تک پروفیسرزکی 90فیصدسیٹیں مکمل ہوجائیں گی۔جولائی2022تک پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرزاور سینئررجسٹرارزکی تمام سیٹیں مکمل ہوجائیں گی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ 62ایسوسی ایٹ پروفیسرزکی بھرتی کیلئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کو بھجوادی گئی ہے اور90ایسوسی ایٹ پروفیسرزکی ترقی کیلئے کیسز محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو بھجوادئیے گئے ہیں۔125اسسٹنٹ پروفیسرزکی بھرتی کیلئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کوبھجوائی جاچکی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ8اسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی کی سفارشات ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کو بھجوادی گئی ہیں۔356سینئررجسٹرارزکی بھرتی کیلئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوادی گئی ہے اور69سینئررجسٹرارزکی ترقی کی سفارشات ڈ یپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کو بھجوادی گئی ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ محکمہ کے تمام شعبہ جات میں ترقی اور بھرتی کے معاملات آٹوپر لے جاناچاہتے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے تمام خالی اسامیوں پربھرتیاں اور ترقیاں انتہائی اہم ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پہلی حکومتوں نے محکمہ صحت کی خالی اسامیوں پربھرتیوں اور ترقیوں کا کبھی نہیں سوچا۔محکمہ کو ترقی کے منتظرافسران کے کیسز کوجلدازجلدنمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہماری حکومت نے سوفیصدمیرٹ پر ڈاکٹرزکی ریکارڈبھرتیاں اور ترقیاں کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکی جا رہی ہیں
ہماری حکومت نے سوفیصدمیرٹ پر ڈاکٹرزکی ریکارڈبھرتیاں اور ترقیاں کی ہیں۔وزیرصحت پنجاب
Jul 08, 2021 | 17:08