آرمی چیف کامنگلاکورہیڈکوارٹرزکادورہ . آئی ایس پی آر

Jul 08, 2021 | 22:54

ویب ڈیسک

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے منگلاکورہیڈکوارٹرزکادورہ کیا ہے، آرمی چیف کوآپریشنل تیاریوں،تربیتی اورانتظامی امورپربریفنگ دی گئی .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کوکورکےزیراہتمام جاری وارگیمزکےبارےمیں بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نےوارگیمزمیں آپریشنل منصوبہ  بندی،چیلنجزسےنمٹنےکی حکمت عملی کوسراہا ہے۔آرمی چیف نےاسٹرائیک کورفارمیشن کی مستقبل کےحوالےسےتربیتی امورکی بھی تعریف کی۔آرمی چیف نے گیرژن افسروں سےخطاب میں علاقائی،سیکیورٹی صورتحال پراظہارخیال بھی کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں بدلتی ہوئی صورتحال میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہیے.ہمیں کسی بھی صورت میں سہل پسندنہیں ہوناہوگا۔پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کررہاہے،مغربی سرحدوں پربہترمینجمنٹ اورسیکیورٹی انتظامات کی ضرورت ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ  کوروناروک تھام کیلئےتمام رینکس نےسول انتظامیہ کیساتھ بھرپورتعاون کیا ہے، عوام کی فلاح وبہبودکیلئےایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بناناہوگا۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں