لاہور(سپورٹس رپورٹر)کولمبو میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف کے ایک رکن مساجر ملنگ علی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، سکواڈ کے باقی تمام ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ترجمان قومی ٹیم کے مطابق سپورٹ سٹاف کے رکن کو 5 روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ۔قومی ٹیم کے ترجمان کے مطابق 5 دن بعد سپورٹ سٹاف کے رکن کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہو گا۔سری لنکا میں موجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پول سیشن میں حصہ لیا ۔کھلاڑیوں نے نہانے کے ساتھ ساتھ والی بال میچ بھی کھیلا ۔کھلاڑی آج جمعہ کو پہلا ٹریننگ سیشن کریںگے ۔قومی ٹیسٹ سکواڈ کل سے تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گا۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم پر کرونا کا سنگین وار، ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کرونا کا شکار ہونے والے تینوں کھلاڑی آج جمعہ کو گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں،دھننجایاڈی سلوا، آسیتھافرنینڈو اور جیفری وینڈرسے کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران سری لنکا کے پانچ کرکٹرز کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ سابق کپتان انجیلو میتھیوز دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے، انجیلو میتھیوز کا گزشتہ ہفتے کروناٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مساجر ، 3 سری لنکن کرکٹرز کرونا کا شکار
Jul 08, 2022