لاہور(نامہ نگار) عیدالاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں 27645نمازعید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 35 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں نماز عید کے 5278 اجتماعات کی سکیورٹی کے فرائض 8 ہزار سے زائد اہلکاران و افسران سر انجام دیں گے۔آئی جی راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ عید قربان کے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع میں مساجد، امام بارگاہوں اور اور کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر فول پروف انتظامات کئے جائیں۔دریں اثناء آئی جی نے کہا ہے کہ پولیس فورس کا حصہ رہتے ہوئے تخلیقی و تعمیری سرگرمیوں کا حصہ بن کر ادارے کی عزت و توقیر میں اضافہ کرنے والے اہلکار و افسران محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل عابد علی نے ’’خودی کی تلاش‘‘ کے عنوان سے فکر انگیز کتاب تحریر کی ہے۔پولیس فورس میں شامل جوانوں کی شخصیت کا یہ پہلو قابل ستائش ہے۔ پولیس میں تعلیم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے اور یونیورسٹی طلبا وطالبات کے ساتھ باہمی تعاون و اشتراک کو مزید بڑھایاجارہاہے۔
عیدالاضحی کے موقع پرسکیورٹی کیلئے 35 ہزار سے زائد افسرواہلکارتعینات
Jul 08, 2022