نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی اداکار راج ببر کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی ان پر الزام ہے۔ انہوں نے 1996ء میں الیکشن کے دوران ایک پولنگ افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بعدازاں انہیں سزا کیخلاف اپیل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے ضمانت دیدی گئی۔گئی۔ راج ببر پر سرکاری ملازم کو اپنے فرض کی انجام دہی سے روکنے سمیت دیگر تین الزامات پر فرد جرم عائد ہوئی تھی۔ عدالت نے اداکار پر ساڑھے 8 ہزار بھارتی روپے جرمانہ بھی کیا۔