بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو پورے شد ومد سے اْٹھائیں گے، بیرسٹر سلطان 


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آج ہم برہان وانی شہید کی چھٹی برسی کے موقع پر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو پورے شد ومد سے اْٹھائیں گے اور بین الاقوامی ضمیر کو جھنجوڑ کر بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کریں گے۔ برہان وانی کی شہادت نے کشمیر ی عوام میں ایک نئے جذبے، ولولے اور ایک بھرپور ریاستی مزاحمتی تحریک کو جنم دیا جس سے سارا مقبوضہ کشمیر باہر نکل آیا اور بھارتی سرکار کو کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہو گیا اور یہ تحریک بغیر کسی لیڈر کے تھی۔ لہذا بھارت اس سے سبق سیکھے کہ جو وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی تحریک کو لیڈروں سے محروم کر رہا ہے اسی طرح سید علی گیلانی کو بھی ایک طویل عرصے تک نظر بند رکھا گیا اور اْن کے جنازے اور تدفین پر جو مودی سرکار نے کیا وہ دنیا کے سامنے ہے۔ اسی طرح اب حال ہی میں حریت رہنمائ￿  یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا دی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر ریاستی مزاحمتی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے۔بھارت کشمیریوں کے ساتھ جو کر رہا ہے اْس کے جو بھی نتائج نکلیں گے اْس کا بھارت خود ذمہ دار ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں برہان وانی شہید کی چھٹی برسی کے موقع پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن