سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما ورکرز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 86 کلو میٹر اور مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سوات میں زلزلہ، شدت 4.9 ریکارڈ
Jul 08, 2022