لاہور(خبر نگار)کمشنرلاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی اور تمام منڈی انچارجز کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی بارش کے باعث بعض منڈیوں میں کیچڑ کی صورتحال کو فوری طور پر کلیئر کرائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی واٹرنگ سیٹس سے مکمل نکاسی آب کریں۔منڈیوں کے مین راستوں کو خشک رکھا جائے۔ آج شہریوں کی بڑی تعداد منڈیوں میں متوقع ہے۔کووڈ ایس اوپیز پر سختی کی جائے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ جانوروں کو لانے والی اور لے جانیوالی گاڑیوں کے راستے اور پارکنگ پر خصوصی ٹیمیں لگائیں۔