شہریوں نے تکوں ،کباب بنانے  کیلئے اشیاء کی خریداری شروع کر دی

Jul 08, 2022

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)عید کی آمد کے موقع پر شہریوں نے مختلف طریقوں سے گوشت پکانے اور کھانے کے بندوبست کی خاطرضروری اشیاء کی خریداری بھی شروع کررکھی ہے جس میں سر فہرست سیخیں ،انگھیٹیاں اور کوئلے ہیں،گوشت کو آگ پر پکانا ایک روایت کی سی شکل اختیار کرگیا ہے، اسی لئے شہری تکوں اور کباب بنانے کی خاطر سیخیں ، کوئلے اور انگھیٹیوں کاانتظام کرتے رہے۔

مزیدخبریں