راولپنڈی (جنرل رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پر عید سے دو دن قبل ہی کچہری اورسرکاری دفاتر میں کی گہما گہمی ماند پڑ گئی، ملازمین عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل ہی اپنے اپنے آبائی گھروں کو روانہ ہونا شروع ہو گئے، جس کی وجہ دفاتر میں حا ضری کم رہی، دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے وکلا ء دیگر ملازمین سرکاری چھٹیوں سے ایک دن قبل ہی اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کی خاطر روانہ ہوئے ، عید اپنے پیاروں کے ہمراہ منانے کی خاطر وکلاء کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر چکے ہیں اسی طرح عدالتی عملہ اور کچہری کے اندر کام کرنے والے دوسرے لوگ بھی اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوئے جس کی وجہ سے عام طور پر نظر آنے والی رونق اور گہماگہمی یکسر ختم ہو گئی تھی ۔
راولپنڈی ،کچہری اورسرکاری دفاتر میںملازمین کی حا ضری کم رہی
Jul 08, 2022