راولپنڈی : عیدالاضحٰی کی تعطیلات کیلئے ٹریفک پلان مرتب چھٹیاں منسوخ 

Jul 08, 2022

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی ٹریفک پولیس نے عید الا ضحی کے دوران شہریوں کوبہترین ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کیلئے منظم اور جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا ۔عید الاضحی کے دوران ٹریفک پولیس کے 1100سے زائد اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ، تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ہیڈکواٹر محمد وسیم نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران شہریوں کو بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک منظم اور جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیاعید الاضحی کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہترین طریقے سے برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کو مد نظررکھتے ہوئے تمام ٹریفک سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران ٹریفک پولیس کے 1100سے زائد افسران وجوان خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ عید پر ون ویلنگ اورکار سکٹنگ کی روک تھام کیلئے  91اہلکار تعینات کیے گئے ہیںجبکہ راولپنڈی شہر کے مختلف مقامات پر 35سے زائد چیکنگ پکٹس قائم کرتے ہوئے 7 سپیشل ون ویلنگ سکواڈز بھی تشکیل دے دیے گئے جو ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کے مرتکب منچلوں کے خلاف بھرپور ایکشن میں نظر آتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے۔ راولپنڈی کی مساجد ،رش والے مقامات، اہم شاہراہوں اور دیگر مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں ٹریفک پولیس بھر پور محنت کے ساتھ ڈیوٹی کے فرائض سر انجا م دے گی پارکوں و فن لینڈ وغیرہ پر بھی ٹریفک پولیس کے 90 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیںعید الاضحی کے تہوار کوپر امن اور خوشگوار بنانے کیلئے سکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر نظر رکھتے ہوئے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں