عید قربان ، پردیسیوں کی آبائی شہروں کو واپسی ، ٹراسپورٹروں نے کرائے بڑھادئیے 

Jul 08, 2022

 راولپنڈی ( محبوب صابرسے)عید قربان کے موقع پر پردیسیوںآبائی شہروں کو روانگی ، ٹرانسپورٹ اڈوں پر رش بڑھنا شروع ہو گیا،دوسرے اضلاع کو جانے والی ٹرانسپورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر کرایوں میں 50سے60فیصداضافہ کر کے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے،جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے باسی اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کے لئے روانہ ہورہے ہیں، جڑواں شہروں میں دوسرے علاقوں سے آ کر بسنے والے افراد کی  تعداد 85 سے 90 فیصد ہے ،جو مختلف تہوار اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے جاتے ہیں ، ریل گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ بھی استعمال کرتے ہیں،، اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے مالکان ڈرائیوروں اورکنڈیکٹروں نے از خود ہی کرایوں میں اضافہ کر دیا  اگر ٹرانسپورٹروں سے کرایوں  کے اضافے کے متعلق پوچھا جائے ،تو یہ لوگ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بناتے ہیں،رپورٹ کے مطابق اس وقت راولپنڈی سے گلگت‘ سکردو  پلندری آزادکشمیر، تراڑ کھل ‘ ہجیرہ ‘ ناروال ‘  سیالکوٹ ‘ سکھر ‘جنڈ ، تراب ، ‘ لاڑکانہ ‘ سہون شریف ‘ کوٹ ادو ‘  تلہ گنگ ‘ میانوالی ‘ چوک اعظم ‘کراچی ، حیدر آباد ‘  ایبٹ آباد‘ مانسہرہ ‘ پشاور ‘نوشہرہ ‘ اٹک ‘ حسن ابدال ‘ ہری پور ‘پبی، ملتان ‘ سرگودھا ‘ جھنگ ،بہاولپور ‘ خانیوال ‘ جڑانوالہ ‘ فیصل آباد، بھکر ‘ ڈیرہ اسماعیل  خان ,لاہور جبکہ ڈائیوو لاہور کے لئے بھی زیادہ کرایہ وصول کرتی  ہے صادق آباد کے لئے ‘  رحیم یار خان ‘ ڈیرہ  غازی خان،چکوال تلہ گنگ خوشباب سرگودھا کے لئے ا س وقت زیادہ کرایہ وصول کیاجا رہا ہے ،کرایوں میںاضافہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ نے از خود کیا ہے۔ اور حکومت کی طرف سے منظور شدہ کرائے کچھ اور ہیں ،جو کلو میٹر کے حساب سے ہیں ،ضرور ت اس امر کی ہے کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر نظر رکھی جائے ،اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ، ہر سال انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال سے بچانے کے لئے اقدامات کرنے کے بلند و بانگ دعوے اور اعلانات کئے جاتے ہیں،  اس سال بھی ٹرانسپورٹ اتھارٹیوں نے دعوی کر رکھا ہے، کہ زائد کرائے کے خلاف کارروائی ہو گی، لیکن یہ تمام تر دعوی صرف کاغذی ہی معلوم ہو رہے ہیں ۔

مزیدخبریں