شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے حواری ساڑھے تین سال مسلسل عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالتے رہے ، تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے تحریک فراڈ رکھ لینا چاہئے، ایک فرح گوگی اور جمیل گجر نے الگ سے اپنی دکان چلائی ہوئی تھے قوم کو دو روٹیوں کی بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے اور کفاعت شعاری مہم چلانے والے خود ہیرے،پلاٹ اور انگوٹھیاں ہڑپ کرتے رہے ، پی ٹی آئی کے ورکروں کیلئے بھی یہ امر باعث شرمندگی ہے کہ انکا لیڈر اور اسکی بیوی ملکر کرپشن کرتے رہے۔
عمران خان کے حواری ساڑھے تین سال عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالتے رہے:منیر قمر واہگہ
Jul 08, 2022